
راج گڑھ، 26 دسمبر (ہ س)۔
مدھیہ پردیش کے راج گڑھ ضلع کے دیہات بیاورا تھانہ پولیس ٹیم نے رات کے گشت کے دوران بھوپال بائی پاس چوراہے کے نزدیک سے اسکارپیو گاڑی کو پکڑا، تلاشی لینے پر گاڑی سے 35 پیٹی انگریزی شراب ملی، جس کی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار 740 روپے بتائی گئی ہے۔ وہیں پولیس نے موقع سے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ پولیس نے جمعہ کو ملزمان کے خلاف آبکاری ایکٹ کے تحت معاملہ درج کر کے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق جمعرات-جمعہ کی درمیانی رات گشت کے دوران بھوپال بائی پاس چوراہے کے نزدیک سے اسکارپیو گاڑی نمبر ایم پی 04 سی پی 9488 کو پکڑا، تلاشی لینے پر گاڑی میں 35 پیٹی شراب ملی، جس میں میکڈول 01 رم، وہسکی، پی ایم وہسکی، آفیسرز چوائس اور میجک مومنٹ برانڈ کے کوارٹر ملے، جن کی کل قیمت 3 لاکھ 7 ہزار 742 روپے ہے۔ پولیس نے موقع سے شوبھت (20) ولد ہیرا لال مشرا اور دیپانشو (19) ولد بھوپیش کمار کو حراست میں لیا، جو بنیادی طور پر اتر پردیش مئو تھانہ علاقے کے رہائشی ہیں اور فی الحال کراور علاقے میں مقیم ہیں۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف دفعہ 34(2) آبکاری ایکٹ کے تحت معاملہ درج کر کے پوچھ گچھ شروع کی۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزمان شراب کی نقل و حمل کے سلسلے میں کوئی بھی جائز دستاویز پیش نہیں کر سکے۔ پولیس معاملے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے کہ شراب کہاں سے لائی جا رہی تھی اور کہاں کھپانے کا منصوبہ تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن