
جموں, 26 دسمبر (ہ س)۔
رکن اسمبلی تنویر صادق نے کہا ہے کہ ریزرویشن سے متعلق معاملے پر کابینہ تقریباً 25 روز قبل فیصلہ لے چکی ہے اور اس کی فائل منظوری کے لیے راج بھون کو ارسال کر دی گئی ہے۔تنویر صادق کے مطابق ریزرویشن کی معقول تنظیم پارٹی کے انتخابی منشور کا حصہ رہی ہے اور حکومت اس سلسلے میں اپنا کام مکمل کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کئی نوجوان اس پیش رفت سے واقف نہ ہوں، تاہم کابینہ کی سطح پر فیصلہ ہو چکا ہے۔
انہوں نے تمام متعلقہ فریقین سے اپیل کی کہ وہ راج بھون سے مطالبہ کریں کہ ریزرویشن فائل کو جلد از جلد منظوری دی جائے تاکہ اس فیصلے پر عمل درآمد ممکن ہو سکے۔ تنویر صادق نے کہا کہ اس معاملے پر بعض غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔
ایم ایل اے نے مزید کہا کہ فائل اس وقت راج بھون کے پاس ہے اور اب منظوری کا عمل انہی پر منحصر ہے، امید ہے کہ اس میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر