
بھاگلپور، 25 دسمبر (ہ س)۔ بھاگلپور پولیس نے جمعرات کے روز کوتوالی تھانہ احاطے میں جن سنواد پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر سٹی ایس پی شوبھانک مشرا اور ضلع کے کئی تھانہ انچارج موجود تھے۔
بڑی تعداد میں لوگ اپنے مسائل لے کر پہنچے جنہیں متعلقہ حکام نے موقع پر ہی حل کیا۔ امن کمیٹی کے ارکان نے پولیس کی حالیہ کارروائی کو سراہا اور کئی اہم تجاویز پیش کیں۔
سٹی ایس پی شوبھانک مشرا نے بتایا کہ تمام تھانہ انچارج کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہفتے میں دو بار جن سنواد پروگرام منعقد کریں تاکہ عوام کی پریشانیوں کو دور کیا جا سکے، لوگوں کو ایس پی سطح کے اہلکاروں سے رجوع کرنے کی ضرورت کو ختم کیا جائے۔ فاصلے کی وجہ سے کئی لوگ تھانہ انچارج تک نہیں پہنچ پاتے اور اکثر تھانہ انچارج سے ملنے سے کتراتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے اور انہوں نے کئی اہم نکات اٹھائے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan