جموں و کشمیر پولیس نے دو ملزمان کو پی ایس اے کے تحت گرفتار کیا۔
جموں, 25 دسمبر (ہ س)۔ جموں کے مضافاتی علاقوں سے پولیس نے پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت دو مطلوبہ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے پونچھ ضلع کی جیل منتقل کر دیا ہے۔گرفتار شدگان کی شناخت پرمجیت کمار عرف جنگی سکنہ آر ایس پورہ، اور شبھم سینی
PSA. File photo


جموں, 25 دسمبر (ہ س)۔

جموں کے مضافاتی علاقوں سے پولیس نے پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت دو مطلوبہ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے پونچھ ضلع کی جیل منتقل کر دیا ہے۔گرفتار شدگان کی شناخت پرمجیت کمار عرف جنگی سکنہ آر ایس پورہ، اور شبھم سینی عرف منڈی سکنہ ارنیا کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق پرمجیت کمار کے خلاف ضلع مجسٹریٹ جموں کی جانب سے باضابطہ نظر بندی کے احکامات جاری کیے گئے تھے، جس کے بعد اسے پی ایس اے کے تحت حراست میں لے کر ضلع جیل پونچھ منتقل کیا گیا۔

اسی طرح شبھم سینی، جو حالیہ مہینوں میں متعدد فوجداری مقدمات میں ملوث ایک عادی مجرم ہے، اس کو بھی پی ایس اے کے تحت نظر بند کر کے اسی جیل میں رکھا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان بار بار عدالتوں سے ضمانت حاصل کر کے اپنی مجرمانہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھے، جس کے پیش نظر ان کے خلاف پی ایس اے کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی تاکہ مستقبل میں ایسے جرائم کو روکا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande