ضلع میں شدید سردی کا قہر، دھند اور گرتے درجہ حرارت سے معمولات زندگی متاثر
دیوبند،25 دسمبر(ہ س)۔ ضلع سہارنپور میں ان دنوں کڑاکے کی سردی نے عوامی زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ صبح کے اوقات میں گھنے کوہرے کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی، جس کی وجہ سے گاڑی چلانے والوں کو دن کے وقت بھی ہیڈلائٹس جلا کر سفر کرنا پڑا۔ در
ضلع میں شدید سردی کا قہر، دھند اور گرتے درجہ حرارت سے معمولات زندگی متاثر


دیوبند،25 دسمبر(ہ س)۔

ضلع سہارنپور میں ان دنوں کڑاکے کی سردی نے عوامی زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ صبح کے اوقات میں گھنے کوہرے کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی، جس کی وجہ سے گاڑی چلانے والوں کو دن کے وقت بھی ہیڈلائٹس جلا کر سفر کرنا پڑا۔ درجہ حرارت میں مسلسل کمی کے باعث نہ صرف روزمرہ معمولات متاثر ہوئے ہیں بلکہ سردی کے اثرات صحت پر بھی نمایاں طور پر ظاہر ہو رہے ہیں۔ سردی کے بڑھتے اثرات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایس بی ڈی ضلع ہسپتال میں نزلہ، زکام اور بخار کے مریضوں کی تعداد میں تقریباً 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں کھانسی، زکام اور بخار میں مبتلا 260مریض علاج کے لیے او پی ڈی میں پہنچے۔ اس کے علاوہ ہڈیوں کے امراض کے 106، سینے کے امراض کے 66، جلدی بیماریوں کے 94 اور ناک، کان و گلا سے متعلق 69 مریض بھی علاج کی غرض سے ہسپتال آئے۔ مجموعی طور پر او پی ڈی میں 920 مریضوں کا اندراج کیا گیا۔ اس حوالے سے ہسپتال کی پرنسپل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سدھا کماری نے بتایا کہ ضلع ہسپتال میں مریضوں کے علاج اور ضروری جانچ کے لیے مناسب اور وافر سہولیات دستیاب ہیں۔ انہوں نے عوام کو اطمینان دلایا کہ سردی سے متعلق بیماریوں کے علاج کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم مستعد ہے۔ سینئر فزیشن ڈاکٹر انل وہرا نے سرد موسم میں احتیاطی تدابیر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹھنڈ سے بچاو¿ کے لیے گرم اونی کپڑوں کا استعمال بے حد ضروری ہے، جبکہ ہلکا نیم گرم پانی پینا صحت کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔ درجہ حرارت میں اچانک کمی کا سب سے زیادہ اثر بچوں اور معصوم شیر خواروں پر دیکھا جا رہا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق موسم کی تبدیلی بچوں کی قوت مدافعت پر جلد اثر ڈالتی ہے، جس کے نتیجے میں نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار کی شکایات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس موسم میں بچوں کی خصوصی دیکھ بھال بے حد ضروری ہے۔ سردی کے اس موسم میں احتیاط ہی بہترین علاج ہے، اور ماہرین صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کے مطابق لباس اختیار کریں اور معمولی علامات کو نظر انداز نہ کریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande