میہر میں تیز رفتار بائیک سڑک کنارے کھڑی ٹرالی سے ٹکرائی، 3 نوجوانوں کی موت
میہر، 25 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے میہر ضلع کے مکند پور پولیس چوکی علاقے میں بیلا-گووند گڑھ روڈ پر بدھ کی رات ایک تیز رفتار بائیک بے قابو ہو کر دھان سے لدی کھڑی ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں بائیک سوار 3 نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اطلاع
بائیک سڑک کنارے کھڑی ٹرالی سے ٹکرائی


میہر، 25 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے میہر ضلع کے مکند پور پولیس چوکی علاقے میں بیلا-گووند گڑھ روڈ پر بدھ کی رات ایک تیز رفتار بائیک بے قابو ہو کر دھان سے لدی کھڑی ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں بائیک سوار 3 نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور مہلوکین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق، بیلا-گووند گڑھ روڈ پر گجرا ٹول پلازہ کے پاس بدھ کی رات ٹریکٹر ٹرالی سڑک کنارے کھڑی تھی۔ اسی دوران تیز رفتار بائیک (ایم پی 17 اے بی 4738) پیچھے سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں بائیک سوار 3 نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تالا تھانہ انچارج مہیندر مشرا اور مکند پور چوکی انچارج ناگیشور مشرا پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پنچ نامہ کارروائی کی اور پوسٹ مارٹم کے لیے امرپاٹن اسپتال بھیج دیا۔

مکند پور چوکی انچارج ناگیشور مشرا نے بتایا کہ تینوں نوجوان ریوا میں مزدوری کر کے اپنے گاوں جمنا لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران یہ حادثہ ہو گیا۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ بائیک پوری طرح تباہ ہو گئی اور تینوں سواروں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ مہلوکین کی شناخت انکت سوندھیا (28)، دیپک کول (26) اور ناگیندر کول (25) کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے مرگ قائم کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ حادثے کا شکار بائیک اور ٹریکٹر ٹرالی کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بائیک سوار شراب کے نشے میں تھے۔ پولیس اس نکتے کی بھی گہری تفتیش کر رہی ہے کہ حادثے کے وقت ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا یا نہیں۔ تیز رفتار اور لاپرواہی کو حادثے کی اہم وجہ مانا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande