وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے عوام کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے عوام کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی جموں، 25 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر اور دنیا بھر میں کرسمس منانے والے تمام افراد کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔وزیر اعلیٰ نے کرسمس کو امن، م
Omer


وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے عوام کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی

جموں، 25 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر اور دنیا بھر میں کرسمس منانے والے تمام افراد کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔وزیر اعلیٰ نے کرسمس کو امن، محبت اور ہمدردی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات آج بھی انسانیت کو رحم، درگزر اور باہمی ہم آہنگی جیسی اقدار اپنانے کی ترغیب دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرسمس محض ایک تہوار نہیں بلکہ ہماری مشترکہ قدروں، ہم آہنگی اور باہمی احترام کی تجدید کا موقع ہے، جہاں تمام طبقوں کے لوگ اتحاد اور یگانگت کے جذبے کے تحت اکٹھا ہوتے ہیں۔

عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر کی قدیم سیکولر روایت اور بھائی چارے کی مضبوط مثال کا حوالہ دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس موقع پر کمزور اور مستحق طبقات کی مدد کریں تاکہ ہر کوئی اس تہوار کی خوشیوں میں شریک ہو سکے۔ وزیر اعلیٰ نے جموں و کشمیر کے عوام کے لیے امن، خوشحالی اور مسرت کی دعا کی اور بہتر ہم آہنگی اور خیرسگالی سے بھرپور مستقبل کی امید ظاہر کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande