فوج نے مقبوضہ کشمیر کی خاتون کو واپس وطن بھیجا
فوج نے مقبوضہ کشمیر کی خاتون کو واپس وطن بھیجا جموں، 25 دسمبر (ہ س)۔ مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ خاتون کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) عبور کرنے کے نو دن بعد پونچھ ضلع سے پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔ حکام کے مطابق، شهناز اختر ساکن گاؤں موہ
LOC. File photo


فوج نے مقبوضہ کشمیر کی خاتون کو واپس وطن بھیجا

جموں، 25 دسمبر (ہ س)۔ مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ خاتون کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) عبور کرنے کے نو دن بعد پونچھ ضلع سے پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔ حکام کے مطابق، شهناز اختر ساکن گاؤں موہرا شریف، ضلع کوٹلی، 16 دسمبر کو مینڈھر سیکٹر کے دبی پوسٹ کے قریب غیر ارادی طور پر ہندوستانی حدود میں داخل ہو گئی تھیں، جہاں فوجی دستوں نے انہیں حراست میں لیا۔

بعد ازاں خاتون کو پوچھ گچھ کے لیے پولیس کے حوالے کیا گیا۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ وہ بھیڑ بکریاں چراتے ہوئے جنگل میں راستہ بھٹکنے کے باعث غلطی سے اس جانب آ گئی تھیں۔

اس کے بعد بھارتی فوج نے پاکستانی حکام سے رابطہ کر کے خاتون کے کوائف کی تصدیق کی۔ تمام قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد بدھ کی شام پولیس اور سول حکام کی موجودگی میں انہیں چکن دا باغ سرحدی کراسنگ پوائنٹ پر پاکستانی فوج کے حوالے کر دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande