اسکول ٹیچر دانش راؤ کے قتل پر اے ایم یو برادری نے گہرے رنج و غم اور تشویش کا اظہار کیا
علی گڑھ, 25 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے اے بی کے یونین اسکول کے استاد دانش راؤ کے بہیمانہ قتل پر گہرے صدمے اور شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ یونیورسٹی برادری اس المناک واقعے پر سوگوار ہے اور اس سفاکانہ فعل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرت
پروفیسر نعیمہ خاتون


علی گڑھ, 25 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے اے بی کے یونین اسکول کے استاد دانش راؤ کے بہیمانہ قتل پر گہرے صدمے اور شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ یونیورسٹی برادری اس المناک واقعے پر سوگوار ہے اور اس سفاکانہ فعل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے کہا کہ ”ایک مخلص اور محنتی استاد کا اس بہیمانہ انداز میں قتل نہایت دل خراش واقعہ ہے۔ یہ یونیورسٹی کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ اے ایم یو برادری کی جانب سے میں سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔ ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس ناقابلِ تلافی نقصان کی اس گھڑی میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔“ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے تمام اراکین کی حفاظت اور سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس سلسلے میں اے ایم یو نے موجودہ سیکورٹی انتظامات کا جامع جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، جو ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سے قریبی مشاورت کے ساتھ جاری ہے۔

کیمپس میں سیکورٹی کے تمام انتظامات کا ازسرِ نو جائزہ لینے اور انہیں مزید مستحکم بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کل منعقد کی جائے گی، تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کے لیے نئے سرے سے ضروری اقدام کیے جا سکیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ طلبہ، اساتذہ، عملے اور کیمپس کے مکینوں کے لیے ایک محفوظ، پرامن اور پُرسکون تعلیمی ماحول کی تشکیل اور بقا اس کی مستقل ترجیح ہے۔ اے ایم یو امن و امان اور سلامتی کو یقینی بنانے اور یونیورسٹی برادری کے اعتماد کی بحالی کے لیے سول اور پولیس حکام کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گی۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande