
جموں, 23 دسمبر (ہ س)۔ حکومتِ جموں و کشمیر نے منگل کے روز مرکز کے زیر انتظام خطے میں قائم تمام سرکاری ڈگری کالجوں کے لیے سرمائی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے جاری ایک حکم نامے کے مطابق، کشمیر ڈویژن اور جموں ڈویژن کے اُن سرکاری ڈگری کالجوں میں جو ونٹر زون کے تحت آتے ہیں، سرمائی تعطیلات 24 دسمبر 2025 سے 14 فروری 2026 تک ہوں گی۔
دریں اثنا، جموں ڈویژن کے وہ سرکاری ڈگری کالج جو سمر زون میں شامل ہیں، وہاں سرمائی تعطیلات یکم جنوری 2026 سے 10 فروری 2026 تک رہیں گی۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ انتظامی مفاد میں لیا گیا ہے اور متعلقہ زونز کے تمام سرکاری ڈگری کالجوں پر لاگو ہوگا۔ یہ ہدایات مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد جاری کی گئی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر