حیدرآباد میں بہار کے وزیراعلیٰ کے خلاف طلبہ کا مارچ، معافی یا استعفے کا مطالبہ
حیدرآباد میں بہار کے وزیراعلیٰ کے خلاف طلبہ کا مارچ، معافی یا استعفے کا مطالبہحیدرآباد، 23 دسمبر(ہ س)۔ حیدرآباد کی بڑی تعداد میں طلبہ، جن میں کئی طالبات حجاب میں شامل تھیں، نے آصف نگرمیں ایک احتجاجی ریلی نکالی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا
حیدرآباد میں بہار کے وزیراعلیٰ کے خلاف طلبہ کا مارچ،معافی یا استعفے کا مطالبہ


حیدرآباد میں بہار کے وزیراعلیٰ کے خلاف طلبہ کا مارچ، معافی یا استعفے کا مطالبہحیدرآباد، 23 دسمبر(ہ س)۔ حیدرآباد کی بڑی تعداد میں طلبہ، جن میں کئی طالبات حجاب میں شامل تھیں، نے آصف نگرمیں ایک احتجاجی ریلی نکالی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اوربہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمارکے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اُن سے فوری عوامی معافی یااپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کامطالبہ کیا۔ یہ احتجاج پٹنہ میں سامنے آنے والی اُس ویڈیوکے بعد شروع ہوا جس میں مبینہ طور پر بہار کے وزیرِ اعلیٰ ایک مسلم خاتون ڈاکٹر کا حجاب عوامی پروگرام کے دوران کھینچتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اس واقعے کو بڑے پیمانے پر خاتون کی عزتِ نفس اور آئینی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ خواتین کے حقوق اور مذہبی آزادی پر حملہ ہے، جس پر سخت کارروائی اور جوابدہی ضروری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande