
بہار کے سیوان میں تھانہ کا ایس آئی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتارپٹنہ، 23 دسمبر (ہ س)۔ بہار کے سیوان ضلع کے سیوان تھانہ میں تعینات سب انسپکٹر (ایس آئی) کنہیا سنگھ کو منگل کے روزمحکمہ نگرانی کی ایک ٹیم نے 40,000 روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ٹیم نے سیوان تھانہ میں ان کی رہائش گاہ پر کارروائی کی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک خاتون کا شوہر تقریباً چھ ماہ قبل پیش آنے والے قتل معاملہ میں ملزم تھا۔ الزام ہے کہ ایس آئی کنہیا سنگھ نے معاملے سے خاتون کا نام ہٹانے کے بدلے میں 40,000 روپے رشوت طلب کی تھی۔ محکمہ نگرانی میں شکایت درج کرائی گئی۔شکایت کی تصدیق کے بعد محکمہ نگرانی نے جال بچھا کر ملزم ایس آئی کو خاتون سے رشوت لیتے ہوئے موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ اس کے بعد نگرانی ٹیم اسے پوچھ گچھ کے لیے لے گئی۔ اس واقعہ سے محکمہ پولیس میں ہلچل مچ گئی ہے۔ محکمہ نگرانی معاملے کی مزید تحقیقات کر رہا ہے۔اس اچانک چھاپہ ماری اور گرفتاری نے مقامی پولیس میں ہلچل مچا دی ہے۔ گرفتاری کے فوراً بعد ٹیم ملزم ایس آئی کو اپنے ساتھ لے کر پٹنہ ہیڈ کوارٹر روانہ ہوگئی۔ وہاں کنہیا سنگھ سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے خصوصی نگرانی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ بدعنوانی کے خلاف اس سخت کارروائی سے ضلع کے دیگر لاپرواہ اور بدعنوان اہلکاروں کو سخت پیغام گیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan