پروفیسر صبوحی خان نے قومی یومِ ریاضی کی تقریبات میں مظاہر فطرت میں ریاضی کے حسن کو اجاگر کیا
علی گڑھ، 23 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ریاضی کی پروفیسر صبوحی خان نے کشمیر یونیوررسٹی میں قومی یومِ ریاضی کی تقریبات کے دوران ”ڈسکوورنگ میتھ میٹکس اراؤنڈ اَس“ کے عنوان پر آن لائن لیکچر پیش کیا۔ اپنے لیکچر میں پروفیسر صبوحی خان نے
پروفیسر صبوحی خان


علی گڑھ، 23 دسمبر (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ریاضی کی پروفیسر صبوحی خان نے کشمیر یونیوررسٹی میں قومی یومِ ریاضی کی تقریبات کے دوران ”ڈسکوورنگ میتھ میٹکس اراؤنڈ اَس“ کے عنوان پر آن لائن لیکچر پیش کیا۔ اپنے لیکچر میں پروفیسر صبوحی خان نے اس بات پر زور دیا کہ ریاضی محض نصابی کتب اور کلاس روم تک محدود نہیں بلکہ فطرت اور روزمرہ زندگی میں گہرائی سے رچی بسی ہوئی ہے۔ انہوں نے ریاضیاتی فکر کے ارتقا کا جائزہ پیش کیا اور ان کلاسیکی تصورات کو اجاگر کیا جنہوں نے صدیوں کے دوران اس علم کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انھوں نے مختلف مثالوں کے ذریعہ یہ واضح کیا کہ کس طرح ریاضیاتی نمونے قدرتی مظاہر اور عملی زندگی میں جلوہ گر ہوتے ہیں۔ پروفیسر خان نے ریاضی کی ترقی میں ہندوستانی ماہرین ریاضی کی نمایاں خدمات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس مضمون کی مختلف شاخیں حقیقی دنیا کے مسائل کے حل میں کس طرح عملی اطلاق رکھتی ہیں۔

کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ ریاضی نے قومی یومِ ریاضی کے موقع پر مختلف علمی اور عوامی سرگرمیوں کا اہتمام کیا، جن میں ممتاز ماہرین ریاضی کے لیکچرزہوئے۔ ان سرگرمیوں میں مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے اسکولی طلبہ نے بھی شرکت کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande