
ممبئی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امیت ساٹم کا بوٹ پالش کا ویڈیو وائرل
ممبئی،
22 دسمبر (ہ س)۔ ممبئی میں بھارتیہ جنتا
پارٹی کے صدر امیت ساٹم کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے،
جس میں انہیں ریلوے بوٹ پالش مزدوروں کے جوتے پالش کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ اس
اقدام نے آن لائن صارفین کے درمیان بحث کو جنم دیا ہے۔
یہ ویڈیو
پیر کے روز وسطی ممبئی کے دادَر علاقے میں وسنت اسمرتی میں منعقدہ ایک پروگرام کے
دوران ریکارڈ کی گئی، جو ریلوے بوٹ پالش فیڈریشن کے زیرِ اہتمام منعقد ہوا تھا۔ ویڈیو
میں امیت ساٹم کو کئی مزدوروں کے جوتوں پر پالش لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جسے
انہوں نے محنت کش طبقے کے ساتھ یکجہتی کا اظہار قرار دیا۔
بعد میں
امیت ساٹم نے سوشل میڈیا پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مزدوروں سے ملاقات کے
دوران ان کے روزمرہ مسائل، چیلنجز اور توقعات پر تفصیلی گفتگو کی۔ ان کے مطابق فیڈریشن
کی مضبوطی، مزدوروں کے حقوق، سماجی تحفظ، صحت کی سہولتیں اور باوقار زندگی جیسے
موضوعات بھی زیرِ بحث آئے۔
انہوں
نے کہا کہ محنت کش طبقے کے مسائل کو صرف ہمدردی تک محدود نہیں رکھا جانا چاہیے
بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے ان کا حل نکالا جانا ضروری ہے۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے