پروفیسر محمد نوید خان اے ایم یو کی فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے ڈین مقرر
پروفیسر محمد نوید خان اے ایم یو کی فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے ڈین مقرر علی گڑھ، 23 دسمبر (ہ س)۔ پروفیسر محمد نوید خان کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا ڈین مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی مدت کار دو سال ہوگی۔
پروفیسر محمد نوید خان


پروفیسر محمد نوید خان اے ایم یو کی فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے ڈین مقرر

علی گڑھ، 23 دسمبر (ہ س)۔ پروفیسر محمد نوید خان کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا ڈین مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی مدت کار دو سال ہوگی۔

پروفیسر خان کو پوسٹ گریجویٹ تدریس و تحقیق میں 22 برس سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔ وہ بی ٹیک (الیکٹریکل انجینئرنگ)، ایم بی اے اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں رکھتے ہیں اور 1999 سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے وابستہ ہیں۔

انہوں نے یونیورسٹی میں مختلف علمی و انتظامی ذمہ داریاں انجام دی ہیں، جن میں ڈپٹی پراکٹر، کوآرڈینیٹر (غیرملکی اور این آر آئی داخلے)، اور وزارتِ تعلیم کے اسٹڈی اِن انڈیا انیشیئیٹو کے نوڈل آفیسر جیسے عہدے شامل ہیں۔ اس وقت وہ کلچرل ایجوکیشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر ہیں اور سینٹرل یونیورسٹی آف جموں میں یو جی سی کے ایڈجنکٹ فیکلٹی ممبر بھی ہیں۔

ایک ممتاز محقق کی حیثیت سے پروفیسر خان معتبر جرائد میں 114 سے زائد تحقیقی مقالات شائع کر چکے ہیں، 26 کتابی ابواب تحریر کیے ہیں، 30 پی ایچ ڈی اسکالرز کی نگرانی کی ہے اور اسمارٹ فون پر انحصار اور صارفین کے رویہ سے متعلق آئی سی ایس ایس آر کے زیر اہتمام ایک بڑے تحقیقی منصوبے کی قیادت بھی کی ہے۔ آئی آئی ایم بنگلور کی جانب سے آل انڈیا پی ڈی اگروال ٹی سی آئی ایوارڈ اور متعدد ایمیرلڈ لٹریٹی ایوارڈز جیسے اعزازات کے حصول کے ساتھ ساتھ، انہوں نے یونیورسٹی میں نصاب سازی، این آئی آر ایف رینکنگ اور ادارہ جاتی منصوبہ بندی میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande