مدرسہ تعلیم القرآن شاہین باغ میں پیرینٹس میٹ کا انعقاد
دینی و اخلاقی تربیت میں والدین اور اساتذہ کے اشتراک پر زورنئی دہلی:،23دسمبر(ہ س)۔مدرسہ تعلیم القرآن، شاہین مسجد، شاہین باغ میں بروز اتوار ایک بامقصد اور منظم پیرینٹس میٹ منعقد ہوئی، جس میں مدرسہ کے ذمہ داران، اساتذہ کرام اور کثیر تعداد میں سرپرستِ
مدرسہ تعلیم القرآن شاہین باغ میں پیرینٹس میٹ کا انعقاد


دینی و اخلاقی تربیت میں والدین اور اساتذہ کے اشتراک پر زورنئی دہلی:،23دسمبر(ہ س)۔مدرسہ تعلیم القرآن، شاہین مسجد، شاہین باغ میں بروز اتوار ایک بامقصد اور منظم پیرینٹس میٹ منعقد ہوئی، جس میں مدرسہ کے ذمہ داران، اساتذہ کرام اور کثیر تعداد میں سرپرستِ طلبہ نے شرکت کی۔ اس نشست کا مقصد والدین، اساتذہ اور انتظامیہ کے درمیان باہمی رابطے کو مضبوط بنانا اور بچوں کی ہمہ جہت تعلیم و تربیت پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ پروگرام میں مولانا انعام± اللہ فلاحی نے خطاب کرتے ہوئے موجودہ حالات میں دینی تعلیم، جزوقتی مکاتب کی اہمیت، بچوں کی اخلاقی تربیت اور منفی رجحانات سے بچاو¿ پر روشنی ڈالی اور والدین و اساتذہ کو مشترکہ ذمہ داریوں کا احساس دلایا۔ سرپرستوں نے مدرسہ کی منظم مینجمنٹ، بچوں کے اخلاق و کردار میں بہتری اور ہفتہ واری تربیتی پروگرام کو قابلِ ستائش قرار دیا۔

اسی موقع پر ایس آئی او یونٹ کے صدر برادر عابد محسن نے تنظیم کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے بچوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں سے جوڑنے کی اپیل کی۔ اختتامی کلمات میں مدرسہ کے ذمہ دار جناب نیر صاحب نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہتر معاشرے کی تشکیل بہتر افراد سے ہوتی ہے اور بہتر افراد کی تیاری والدین اور اساتذہ کی مشترکہ محنت سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے بچوں کی ہمہ جہت تربیت پر زور دیتے ہوئے تمام والدین، اساتذہ اور شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande