لیہہ واقعہ کی جوڈیشل کمیشن نے اپنی رپورٹ مکمل کیں
لیہہ واقعہ کی جوڈیشل کمیشن نے اپنی رپورٹ مکمل کیں جموں، 23 دسمبر (ہ س)۔ جوڈیشل انکوائری کمیشن کے جوائنٹ سکریٹری رِگزن اسپالگون نے آج یہاں بتایا کہ 24 ستمبر کے لیہہ واقعہ سے متعلق قائم جوڈیشل انکوائری کمیشن، جس کی صدارت سپریم کورٹ آف انڈیا کے سابق
لیہہ واقعہ کی جوڈیشل کمیشن نے اپنی رپورٹ مکمل کیں


لیہہ واقعہ کی جوڈیشل کمیشن نے اپنی رپورٹ مکمل کیں

جموں، 23 دسمبر (ہ س)۔ جوڈیشل انکوائری کمیشن کے جوائنٹ سکریٹری رِگزن اسپالگون نے آج یہاں بتایا کہ 24 ستمبر کے لیہہ واقعہ سے متعلق قائم جوڈیشل انکوائری کمیشن، جس کی صدارت سپریم کورٹ آف انڈیا کے سابق جج جسٹس ڈاکٹر بی۔ ایس۔ چوہان کر رہے ہیں،اُنہوں نے 17 سے 23 دسمبر تک اپنی باقاعدہ کارروائیاں مکمل کیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران کمیشن نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)، مجسٹریٹس اور لداخ پولیس کے افسران کے بیانات ریکارڈ کیے۔ اس کے علاوہ ابتدائی مرحلے کے تحت پہلے سے جمع کرائے گئے تحریری بیانات بھی کمیشن کو موصول ہو چکے ہیں، جن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔

جوائنٹ سکریٹری کے مطابق کمیشن کی آئندہ نشست مستقبل قریب میں منعقد کی جائے گی، جس میں عام شہریوں کو بھی کمیشن کے روبرو اپنے بیانات قلمبند کرانے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ افراد جنہوں نے پہلے ہی اپنے حلف نامے جمع کرا دیے ہیں، ان کے بیانات کی تاریخوں کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande