حیڈرا کا پرگتی نگر میں عنبر چیروو کو دی ایک نئی زندگی، عوام کا خیرمقدم
حیڈرا کا پرگتی نگر میں عنبر چیروو کو دی ایک نئی زندگی، عوام کا خیرمقدمحیدرآباد، 23 دسمبر(ہ س)۔ حیدرآباد کے پرگتی نگر (عنبر) چیرووکواس کی اصل شناخت واپس دلانے کے لیے حیڈرا نے بڑے پیمانے پر صفائی اور تحفظ مہم کا آغازکردیا ہے۔ کبھی پرندوں کی چہچہاہٹ ا
حیڈرا کا پرگتی نگر میں عنبرچیروو کو دی ایک نئی زندگی، عوام کا خیرمقدم


حیڈرا کا پرگتی نگر میں عنبر چیروو کو دی ایک نئی زندگی، عوام کا خیرمقدمحیدرآباد، 23 دسمبر(ہ س)۔ حیدرآباد کے پرگتی نگر (عنبر) چیرووکواس کی اصل شناخت واپس دلانے کے لیے حیڈرا نے بڑے پیمانے پر صفائی اور تحفظ مہم کا آغازکردیا ہے۔ کبھی پرندوں کی چہچہاہٹ اورخوشگوار ماحول کے لیے مشہور یہ جھیل وقت کے ساتھ بدبواورگندگی کا مرکز بن گئی تھی، جس کے بعد مقامی لوگوں کی شکایات پرحیڈرا میدان میں اتری۔ تقریباً 169 ایکڑ پرپھیلی پرگتی نگرچیروو کے اطراف میں غیر قانونی طورپرکوڑا کرکٹ اورجانوروں کے فضلے کی ڈمپنگ کی جارہی تھی۔ جھیل کے بیچ سے گزرنے والی سڑک کے دونوں جانب مرغی، گوشت اورمچھلی فروخت کرنے والوں کی جانب سے فضلہ پھینکے جانے کے باعث نہ صرف شدید بدبو پھیل رہی تھی بلکہ پانی کا ذریعہ بھی آلودہ ہورہا تھا۔ حیڈرا نے جھیل کے کناروں پر جمع کچرے کو ہٹانے کا کام شروع کیا۔اب تک تقریباً 30 ٹرک کچراصاف کیا جاچکا ہے جبکہ مزید 30 ٹرک کچرا نکالے جانے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ایک سے دو دن میں پورے علاقے کی صفائی مکمل کر لی جائے گی۔ جھیل کو آئندہ گندگی سے محفوظ رکھنے کے لیے حیڈرا نے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ کوڑاپھینکنے سے روکنے کے لیے جھیل کے اطراف فینسنگ لگائی جائے گی، سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں اور مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ اب تک چارگاڑیوں کوپکڑ کر مقدمات بھی درج کیے جا چکے ہیں۔اس مہم میں مقامی عوام اور سماجی تنظیموں نے بھی حیڈرا کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ مقامی رہائشیوں نے جھیل کے تحفظ کے لیے گوشت اور مرغی کی دکانوں کوجھیل کے قریب سے منتقل کرنے کی تجویزدی ہے تاکہ جانوروں کا فضلہ دوبارہ یہاں نہ پھینکاجا سکے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ جھیل کبھی علاقے کی پہچان تھی اور اب دوبارہ صاف ستھرا ماحول دیکھنے کو ملے گا۔ مقامی لوگوں نے حیڈرا کے اقدام کی بھرپورتعریف کرتے ہوئے امید ظاہرکی ہے کہ آنے والے دنوں میں پرگتی نگرچیروو ایک بار پھر صاف،خوشگواراور قدرتی حسن سے بھرپور منظر پیش کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande