
۔ ایک ہفتے میں بدمعاشوں کی جائیدادوں کے خلاف تیسری بڑی کارروائی
نوح، 23 دسمبر (ہ س)۔ مقامی پولیس بدمعاشوں پر شکنجہ کستے ہوئے سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے ان کی بنائی ہوئی جائیدادوں پر مسلسل بلڈوز ر چلاکرانہیں مسمار کر رہی ہے۔ منگل کے روز،بدمعاش رکی کے زیر قبضہ سرکاری زمین کو مسمار کرنے کے لیے ایک جے سی بی کا استعمال کیا گیا۔ گروگرام پولیس کی ایک ہفتے میں یہ تیسری بڑی کارروائی تھی۔ اس بار، ضلع گروگرام کے کھنڈسا گاو¿ں کے رہنے والے بدمعاش رکی کے ذریعہ سرکاری زمین پر بنائے گئے بازار پر بلڈوزر چلا کر کے انہیں منہدم کیا گیا۔
تھانہ سیکٹر 37 کی پولیس نے بدنام زمانہ اور عادی مجرم رکی کے ناجائز قبضے کے خلاف کارروائی کی۔ بدمعاش رکی ولد مدن حلوائی ساکن گاﺅں کھنڈسا بچپن سے ہی آوارہ قسم کے لوگوں کے رابطے میں آنے کے بعد مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔ وہ لڑائی جھگڑے، لوگوں میں خوف پیدا کرنے، قتل، اقدام قتل اور غیر قانونی ہتھیار رکھنے جیسے سنگین جرائم میں مسلسل ملوث رہا ہے۔ ملزم شاطر اور چالاک طبیعت کا ہے۔ وہ کئی بار جیل جا چکا ہے۔ فی الحال، ملزم تھانہ سیکٹر-50 میں درج ایک مقدمے میں ضلع جیل بھونڈی میں بند ہے۔
پولیس کی طرف سے جمع کی گئی معلومات سے پتہ چلا کہ ملزمان نے ایچ ایس آئی آئی ڈی سی کی زمین پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا تھا اور تقریباً 100 عارضی دکانیں اور 10 مستقل دکانیں بنا رکھی تھیں۔ وہ ان سے تقریباً پانچ سے چھ لاکھ روپے ماہانہ غیر قانونی طور پر وصول کر رہا تھا۔ سیکٹر 37 پولیس اسٹیشن کے منیجر انسپکٹر منجیت کی قیادت میں تقریباً 80 پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں ڈی ٹی او آر ایس کے تعاون سے ان غیر قانونی دکانوں کو مسمار کیا گیا۔ گروگرام پولیس نے جائے وقوعہ پر موجود رہ کر اس کارروائی کو انجام دیا۔ ملزم رکی کے خلاف گروگرام اور ریواڑی کے تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ دو معاملے ریواڑی میں اور باقی 29 معاملے گروگرام میں درج ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد