اے ایم یو گرلز اسکول میں وداعی و استقبالیہ تقریب کا اہتمام
اے ایم یو گرلز اسکول میں وداعی و استقبالیہ تقریب کا اہتمام علی گڑھ، 23 دسمبر (ہ س)۔ اے ایم یو گرلز اسکول میں گیارہویں جماعت کی طالبات کے لیے استقبالیہ تقریب اور بارہویں جماعت کی طالبات کے لیے الوداعی تقریب کا اہتمام پرنسپل محترمہ آمنہ ملک اور وائس
گرلس اسکول تقریب


اے ایم یو گرلز اسکول میں وداعی و استقبالیہ تقریب کا اہتمام

علی گڑھ، 23 دسمبر (ہ س)۔ اے ایم یو گرلز اسکول میں گیارہویں جماعت کی طالبات کے لیے استقبالیہ تقریب اور بارہویں جماعت کی طالبات کے لیے الوداعی تقریب کا اہتمام پرنسپل محترمہ آمنہ ملک اور وائس پرنسپل محترمہ الکا اگروال کی رہنمائی میں کلچرل کوآرڈینیٹر مسز عرشی ظفر خان کی زیر نگرانی کیا گیا۔

ویمنس کالج کی سابق گیمز ٹیچر پروفیسر رضیہ رضوی تقریب کی مہمان خصوصی اور محترمہ عرشی فاطمہ مہمانِ اعزازی تھیں۔ محترمہ سراج فاطمہ، پرنسپل، سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول (بوائز)، اے ایم یو بھی بطور خاص موجود رہیں۔

محترمہ آمنہ ملک نے مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بارہویں جماعت کی طالبات کے لئے آئندہ بورڈ امتحانات میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور گیارہویں جماعت کی طالبات کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

پروفیسر رضیہ رضوی نے اپنے خطاب میں طالبات پر زور دیا کہ وہ پاپا میاں کی وراثت اور لڑکیوں کی تعلیم کے تئیں ان کی انقلابی خدمات کو آگے بڑھائیں۔ تقریب کے ثقافتی حصے میں گلوکاری، رقص اور ریپ پرفارمنس جیسے پروگرام شامل تھے۔ اذکاء اظہر کی ریپ پرفارمنس کو خصوصی پذیرائی ملی، جبکہ کلاسیکی رقص پیش کرنے والی نویں جماعت کی پرِدھی سنگھل کی پیشکش کو سراہا گیا۔ انھیں ڈاکٹر نیما عثمان کی جانب سے نقد انعام پیش کیا گیا۔

نتائج کا اعلان مس صفیہ سلطانہ نے کیا، جس کے مطابق گیارہویں جماعت کی ویشنوی کو مِس فریشر، شہناز خان کو فرسٹ رنر اپ اور مریم عارف کو سیکنڈ رنر اپ قرار دیا گیا۔ ہادیہ علیم کو مس ڈیسنٹ اور ایشو گوتم کو مس گارجیئس کا خطاب ملا۔ اس کے علاوہ وانیہ خان کو مس فیئر ویل، ارمینہ حسین کو فرسٹ رنر اپ، ماریہ صدف مہدی کو سیکنڈ رنر اپ، مریم فاطمہ کو مس ڈیسنٹ اور صتوت عقیل کو مس گارجیئس کا خطاب دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande