سابق وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ سید شاہد مہدی کے انتقال پر غالب انسٹی ٹیوٹ کا اظہار تعزیت
نئی دہلی،23دسمبر(ہ س)۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق وائس چانسلر اور ممتاز ماہرِ تعلیم سید شاہد مہدی کے انتقال کی خبر سے علمی و تعلیمی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔غالب انسٹی ٹیوٹ کے سکریٹری پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی نے اظہار تعزیت کرتے ہ
سابق وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ سید شاہد مہدی کے انتقال پر غالب انسٹی ٹیوٹ کا اظہار تعزیت


نئی دہلی،23دسمبر(ہ س)۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق وائس چانسلر اور ممتاز ماہرِ تعلیم سید شاہد مہدی کے انتقال کی خبر سے علمی و تعلیمی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔غالب انسٹی ٹیوٹ کے سکریٹری پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ان کے انتقال سے علمی ادبی دنیا میں ناقابل تلافی خلا پیدا ہو گیا ہے۔ سید شاہد مہدی ایک صاحب بصیرت تعلیمی رہنما تھے جنہوں نے اپنے دورِ وائس چانسلری میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی تعلیمی، انتظامی اور تحقیقی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا، وہ علم، رواداری اور ادارہ جاتی استحکام کے علمبردار تھے اور طلبہ و اساتذہ میں یکساں طور پر قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے کہا سید شاہد مہدی جتنی اچھی انتظامی صلاحیت رکھتے تھے ادب پر بھی ان کی اتنی ہی گہری نظر تھی۔ غالب انسٹی ٹیوٹ میں وہ اکثر تشریف لاتے تھے اور ان کی بصیرت افروز تقریر سے ہم سب استفادہ کرتے تھے۔ میں ان کے پس ماندگان کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے وابستگان کو صبرِ جمیل دے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande