گاندربل پولیس نے 02 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا؛ ہیروئن جیسا مادہ ضبط۔
سرینگر 23 دسمبر، (ہ س ) منشیات کے استعمال اور ناجائز اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم میں، گاندربل پولیس نے پولیس اسٹیشن کھیر بھوانی کے دائرہ اختیار میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے اور ان کے قبضے سے ہیروئن جیسا مادہ ضبط کرکے ایک اہم کامیابی حاصل کی۔

ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال کی ہدایت پر، سنٹرل یونیورسٹی، تلملا روڈ پر معمول کے ناکہ چیکنگ کے دوران، پی ایس کھیربھوانی کی پولیس پارٹی نے ایک ماروتی-800 گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر جے کے01یو-3866 کو روکا ۔ مکمل جانچ پڑتال پر دو افراد یعنی؛ شوکت احمد بٹ ولد بشیر احمد بٹ اور سمیر احمد بھٹ (ایک پڑھے لکھے ایم بی اے کے طالب علم) ولد محمد مظفر بھٹ ساکنان بٹوینہ، گاندربل کو پکڑا۔ دوران تلاشی ان کے قبضے سے ممنوعہ ہیروئن جیسی مادہ برآمد ہوئی جسے بعد ازاں قانونی طریقہ کار کے مطابق قبضے میں لے لیا گیا۔ اسی مناسبت سے، ایف آئی آر نمبر 41/2025، این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولس اسٹیشن کھیر بھوانی میں درج کیا گیا، اور ممنوعہ اشیاء کے مطلوبہ تقسیم کے نیٹ ورک کا پتہ لگانے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔ گاندربل پولیس معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتی ہے اور عوام سے منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق کسی بھی معلومات کو شیئر کرکے تعاون کرنے کی اپیل کرتی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir

 rajesh pande