
لکھنؤ، 23 دسمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے بنتھرا تھانہ علاقے میں منگل کی صبح تیز رفتار موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان گاڑی سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے درخت سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں اس کی موت ہو گئی۔
بنتھرا تھانہ انچارج رانا راجیش نے بتایا کہ گلاب کھیڑا کا رہنے والا راہل گوتم (23) مزدور تھا۔ حسب معمول وہ اپنی موٹر سائیکل پر قاسم کھیڑا چوراہے کی طرف جا رہا تھا۔ بنتھرا بجنور روڈ پر دودھیا کھیڑا میں گلوری پبلک اسکول کے قریب آنے والی گاڑی سے بچنے کی کوشش کے دوران موٹر سائیکل بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے درخت سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں راہل شدید زخمی ہو گیا۔ راہگیروں سے اطلاع ملنے پر اس کے اہل خانہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور ایمبولینس کی مدد سے اسے سروجنی نگر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر معاملے کی تفتیش شروع کردی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی