ڈاکٹر ندیم اشرف نے قومی سمینار میں مقالہ پیش کیا
ڈاکٹر ندیم اشرف نے قومی سمینار میں مقالہ پیش کیا علی گڑھ، 23 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ دینیات کے ڈاکٹر ندیم اشرف نے صافی انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز، ملاپورم، کیرالہ کے زیر اہتمام منعقدہ قومی سمینار بعنوان ”انڈین نالج سسٹم اینڈ
ندیم اشرف


ڈاکٹر ندیم اشرف نے قومی سمینار میں مقالہ پیش کیا

علی گڑھ، 23 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ دینیات کے ڈاکٹر ندیم اشرف نے صافی انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز، ملاپورم، کیرالہ کے زیر اہتمام منعقدہ قومی سمینار بعنوان ”انڈین نالج سسٹم اینڈ اسلامک اسٹڈیز‘ میں شرکت کی اور ”ہندوستان میں مذہبی تعلیم کی ابتدا اور اس کا ارتقاء: ایک تاریخی اور معاصر نقطہ نظر“ موضوع پر اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔

انہوں نے ہندوستان میں مذہبی تعلیم کے ارتقا کا جائزہ قدیم گروکل نظام سے لے کر سلطنت اور مغلیہ ادوار میں مدارس کے قیام تک پیش کیا۔ انہوں نے درسِ نظامی نصاب کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے عقلی علوم اور دینی تعلیم کے امتزاج میں کس طرح اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے دارالعلوم دیوبند اور ندوۃ العلماء جیسے اداروں کی عصر حاضر میں بھی معنویت پر روشنی ڈالی۔

اپنے مقالے میں ڈاکٹر اشرف نے ہندوستانی تعلیمی منظرنامے پر برطانوی نوآبادیاتی دور اور مشنری تعلیم کے اثرات کا بھی جائزہ لیا اوربتایا کہ مذہبی تعلیم مختلف ادوار میں تسلسل کے ساتھ جاری رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande