بنگلہ دیش میں ہندووں پرمبینہ حملہ کے خلاف تلنگانہ میں وی ایچ پی کا احتجاج
حیدرآباد , 23 دسمبر(ہ س)۔ بنگلہ دیش میں ہندوؤں پرہونے والے مبینہ مظالم اور حملوں کے خلاف وشو ہندو پریشد کی تلنگانہ کمیٹی کی اپیل پرضلع نلگنڈہ میں وی ایچ پی اوربجرنگ دل کے زیراہتمام ایک احتجاجی مارچ نکالا گیا۔ مقامی رام مندرسے کلاک ٹاورسنٹرتک نکالی
بنگلہ دیش میں ہندووں پرحملے،تلنگانہ میں وی ایچ پی کا احتجاج


حیدرآباد , 23 دسمبر(ہ س)۔ بنگلہ دیش میں ہندوؤں پرہونے والے مبینہ مظالم اور حملوں کے خلاف وشو ہندو پریشد کی تلنگانہ کمیٹی کی اپیل پرضلع نلگنڈہ میں وی ایچ پی اوربجرنگ دل کے زیراہتمام ایک احتجاجی مارچ نکالا گیا۔ مقامی رام مندرسے کلاک ٹاورسنٹرتک نکالی گئی اس ریلی میں سیاسی وابستگیوں سے بالاترہو کر کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے بنگلہ دیشی حکومت اور وہاں موجود شر پسند عناصر کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ریلی کے بعد کلاک ٹاور سنٹر پر دھرنا دیا گیا جہاں خطاب کرتے ہوئے وشو ہندو پریشد کے ضلع صدراوماکرریڈی نے مطالبہ کیا کہ بنگلہ دیش میں اقلیتی ہندو برادری پر ہونے والے روزانہ کے حملوں اور مظالم کو روکنے حکومتوں کو فوری اور سخت اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ خود ملک کی بعض ریاستوں میں بھی جہاں ہندو اقلیت میں ہیں انہیں اسی طرح کے چیلنجس کا سامنا ہے۔ مظاہرین نے بین الاقوامی برادری سے بھی اس معاملہ میں مداخلت کی اپیل کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande