
علی گڑھ،23 دسمبر (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی مختلف فیکلٹیز کے 25 طلبہ کو ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس کے زیر اہتمام منعقدہ پلیسمنٹ مہمات کے ذریعے ملازمتیں حاصل ہوئی ہیں۔ فیکلٹی آف کامرس، آرٹس، مینجمنٹ، انجینئرنگ اور سائنس سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو سوامی دیانند سرسوتی یونیورسٹی، ریوا یونیورسٹی، ایم ایم اے این ٹی سی، ڈبلیو ایس پی انڈیا، پلینیٹ اسپارک، ٹیلی سی آر ایم، لینس سافٹ، ہائیک ایجوکیشن اور مانسی گنگا انجینئرز جیسے اداروں میں تقرریاں ملی ہیں، جنھیں اسسٹنٹ پروفیسر، بزنس ڈیولپمنٹ منیجر، بزنس ڈیولپمنٹ کونسلر، انجینئر ٹرینی، جی آئی ایس اسپیشلسٹ، بزنس انالسٹ اور ہیلتھ کیئر ریکروٹر جیسے عہدوں پر ملازمت کی پیشکش کی گئی ہے۔
مسٹر سعد حمید، ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر (جنرل)، اے ایم یو نے بتایا کہ ملازمت حاصل کرنے والے طلبہ میں نفیس رضا (ایم ٹیک)، شاہ احمد شاکر (ایم ٹیک)، نکول سنگھ راجپوت (بی ووک)، جویریہ عقیل (ایم ایس سی جی آئی ایس اینڈ ریموٹ سینسنگ)، مدیحہ رحمان (ایم ایس سی ڈیٹا سائنس)، عدنان ظفر (بی ٹیک)، اکمل احمد (ایم ٹیک)، سعدیہ حسان (ایم ٹیک)، زُبین علی (بی ایڈ)، حمیرہ رمضانی (ایم کام)، اعظم احمد (بی ووک)، سید عماد احمد زیدی (ایم بی اے)، طلحہ رحیم (ایم بی اے)، علی رضا (ایم بی اے)، کنال پانڈے (ایم اے)، خان صبا محمد اجمل (پی جی ڈی بی ایف)، عائشہ حسین (ایم بی اے)، چراغ کمار (بی اے)، الفیہ رضوان (ایم اے)، عناب فاطمہ (بی کام)، سمرین (بی کام)، عالیہ انصاری (بی کام)، سید عبد سبحانی (بی ٹیک)، زیان اللہ خان (بی ٹیک) اور سبقت فاروق (ایم اے) شامل ہیں۔ طلبہ کی یہ دستیابی مختلف پروگراموں اور شعبہ جات میں اے ایم یو کے طلبہ کی تعلیمی عمدگی، پیشہ ورانہ تیاری اور متنوع مہارتوں کی عکاس ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ