
فرخ آباد، 14 دسمبر (ہ س)۔ اتر پردیش میں فرخ آباد ضلع کے راجے پور تھانہ علاقے میں اتوار کو ایک بے قابو ٹرک گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں ایک کسان کی موت ہو گئی اور اس کا بھائی شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
امرت پور تھانہ کے امایا پور گاؤں کا رہنے والا نیرج کمار (23) اپنے بھائی رادھیشیام کے ساتھ ایک ٹریکٹر ٹرالی میں گنے لے کر ہردوئی کے روپا پور شوگر مل جا رہا تھا۔ ٹریکٹر ٹرالی ڈبری چوراہے سے گزر کر شاہجہاں پور کی طرف مڑی تو پیچھے سے آنے والے ٹرک نے اسے زور سے ٹکر مار دی۔ تصادم کے باعث گنے سے لدی ٹرالی الٹ گئی جس کی وجہ سے ٹریکٹر پر بیٹھے نیرج کمار اور اس کا بھائی رادھے شیام شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر نجی گاڑی میں ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران نیرج کی موت ہوگئی۔ رادھے شیام کا علاج چل رہا ہے۔
راجے پور پولیس اسٹیشن کے انچارج سدیش کمار وشوکرما نے بتایا کہ ٹرک کو ضبط کر لیا گیا ہے اور ڈرائیور محمد خان، جو راجستھان کے نیا بانس شہر کے رہنے والے ہیں، کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی