غیر حاضر ووٹرز تک پہنچنے کے لیے انتظامیہ کی کاوشیں تیز ہوئیں
علی گڑھ، 14 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ ڈویژن میں جاری ایس آئی آر مہم میں نامکمل گنتی فارم بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ 29،63لاکھ ووٹرز والے اس ڈویژن میں اب تک صرف12،52 لاکھ ووٹرز نے ہی اپنا فارم بھراہے ، جبکہ17،11؍ لاکھ ووٹرز اس عمل سے باہر ہیں۔ انتظامیہ اب
غیر حاضر ووٹرز تک پہنچنے کے لیے انتظامیہ کی کاوشیں تیز ہوئیں


علی گڑھ، 14 دسمبر (ہ س)۔

علی گڑھ ڈویژن میں جاری ایس آئی آر مہم میں نامکمل گنتی فارم بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ 29،63لاکھ ووٹرز والے اس ڈویژن میں اب تک صرف12،52 لاکھ ووٹرز نے ہی اپنا فارم بھراہے ، جبکہ17،11؍ لاکھ ووٹرز اس عمل سے باہر ہیں۔ انتظامیہ اب ان غیر حاضر ووٹرز تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ زیادہ سے زیادہ اہل ووٹرز کو فہرست میں شامل کیا جائے۔ڈویژن کے چار اضلاع میں علیگڑھ پیچھے ہے۔جائزے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ فہرست میں بڑی تعداد میں ڈپلیکیٹ اندراجات، منتقلی اور فوت شدہ ووٹرز کے نام درج ہیں۔ انہیں ہٹانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

نومبر سے شروع ہونے والی ایس آئی آر مہم کی ابتدائی آخری تاریخ6؍ دسمبر تھی، جسے بڑھا کر11؍دسمبر کیا گیا، اس دوران پیش رفت سست رہی ، مگر اب تاریخ26؍ دسمبر تک بڑھائی گئی ہے، اس سے انتظامیہ نے راحت محسوس کی ہے، اب نظرثانی شدہ مسودہ فہرست31؍ دسمبر کو شائع کی جائے گی۔ بی ایل اوز کو گھر گھر جا کر غیر حاضر ووٹروں سے دوبارہ رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،تاکہ گنتی فارم کا بھرنا یقینی بنایا جا سکے ،اے ڈی ایم انتظامیہ پنکج کمار نے کہا کہ انتظامیہ کا ہدف آخری تاریخ سے پہلے زیادہ سے زیادہ اہل ووٹروں کو فہرست میں شامل کرنا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande