
علی گڑھ, 14 دسمبر (ہ س)۔
سی بی ایس ای ہائی اسکول امتحان میں نمبر حاصل کرنے کے لیے، طلبہ کو نہ صرف جوابات یاد کرنا ہو گا بلکہ یاد بھی رکھنا ہوگا کہ کہاں لکھنا ہے۔ سی بی ایس ای نے سوالیہ پرچہ کے فارمیٹ ،جواب لکھنے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی ہے۔ اس بار سائنس اور سوشل سائنس کی جوابی شیٹ کو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ امیدوارکو سوال کے مطابق سیکشن میں جوابات لکھنے ہوں گے ، غلط سیکشن میں لکھا درست جواب کا نمبر نہیں ملے گا۔ سی بی ایس ای نے صاف کہا ہے کہ احتیاط اور نظم و ضبط اب مضمون کے علم کی طرح اہم ہے۔
01ویں اور12؍ویں کے سی بی ایس ای بورڈ امتحانات17؍ فروری2026کو شروع ہوگا ۔اس بار ضلع میں تقریباً نو ہزار طلباء ہائی اسکول امتحان میں شریک ہویں گے اور وہ نئے پیٹرن میں جوابی پرچے حاصل کریں گے۔ سائنس کے پرچے کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔بورڈ نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی سوال کا جواب صرف اس سوال کے لیے مختص سیکشن میں دیا جائے ۔ اگر طلباء دوسرے سیکشن میں ایک سیکشن کاجواب لکھتا ہے یا جوابات کو ملا تے ہیں، تو ایسے جوابات کی جانچ نہیں ہوگی اور اس سوال کے نمبر صفر تصور کیے جائیں گے۔ جوابی شیٹ میں متعدد انتخابی، معروضی سوالات کے لیے علیحدہ خانے ہوں گے۔ طلباء کو جوابات صرف ان خانوں میں لکھناہو گا۔ باکس کے باہر لکھے گئے جوابات درست نہیں مانے جائیں گے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ