
سونمرگ 14 دسمبر(ہ س)۔پہلگام کے بیسرن علاقے میں اس سال ہوئے حملے میں جہاں دو درجن سے زیادہ سیاحوں کی موت واقع ہوئی تھی۔ جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے جہاں پورے کشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کی تھی۔ وہیں سیاحت سے وابستہ لوگ بھی اس واقعہ کے بعد اس وجہ سے زبردست پریشان ہوۓ تھے کیونکہ یہاں کے سبھی سیاحتی مقامات اور ہوٹل خالی پڑے ہوئے تھے۔ تاہم ایک مرتبہ پھر حالات میں بہتری آئی ہے۔باہری ریاستوں سے آنے والے سیاحوں نے ایک مرتبہ پھر کشمیر کے کئ سیاحتی مقامات کا رخ کیا ہے ۔جس کے دوران سونمرگ میں بھی سیاحت واپس لوٹ آئی ہے۔اور چاروں طرف سیاح اب نظر آرہے ہیں۔ اور سیاحت سے وابستہ لوگوں کے چہروں پر خوشی لوٹ آئی ہے۔وہیں سیاحوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر واقعی میں جنت سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بے شک پہلگام حملے کے بعد کافی خوف و ہراس دیکھنے کو ملا تھا۔لیکن کچھ بھی ہو ہم کشمیر آتے رہیں گے۔ یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں اور یہاں کی خوبصورتی دیکھنے کے لائق ہے۔ انہوں نے سبھی لوگوں سے کشمیر آنے کےلۓ کہا ہے اور یقین دلایا کہ ماحول بالکل ٹھیک ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir