
بھوپال، 14 دسمبر (ہ س)۔
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے اتوار کو رکن اسمبلی مدھو گہلوت کے بیٹے موہت سنگھ گہلوت اور ان کی بہو سمیت آگر منڈی احاطے میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے سبھی 551 جوڑوں کو بریلینٹ کنونشن سینٹر اندور سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روشن مستقبل کی نیک خواہشات پیش کیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کے بنیادی اصول کے مطابق اجتماعی شادی پروگرام سبھی سرپرستوں کے شادی کے انعقاد کے خواب کو پورا کرنے میں معاون ہے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے یہ جان کر خوشی کا اظہار کیا کہ رکن اسمبلی مدھو گہلوت اب تک 10 ہزار بیٹیوں کی شادی میں تعاون کر چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ممبر اسمبلی گہلوت کے بیٹے موہت سنگھ گہلوت سے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے والد کے سماجی خدمت کے کام کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے اس مبارک تقریب کے لیے دادا نرسنگ فاونڈیشن کی کوششوں کی ستائش کی اور بابا ویدیہ ناتھ کی سرزمین پر منعقد اس نیک کام کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن