
ناگپور ، 14 دسمبر(ہ س)۔
اتوار کے روز مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر
فڑنویس اور نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ناگپور کے ریشم باغ میں واقع راشٹریہ
سویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) کے بانی کیشو بلیرام ہیڈگیوار کی یادگار پر حاضری دی۔
اس موقع پر حکمراں جماعتوں کے کئی قانون ساز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ فڑنویس
اور شندے نے اسمرتی مندر میں ڈاکٹر ہیڈگیوار اور آر ایس ایس کے سابق سرسنگھ چالک ایم
ایس گولوالکر کی یادگاروں پر گل ہائے عقیدت پیش کیے۔
اس تقریب
میں ریاستی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکر، قانون ساز کونسل کے چیئرپرسن
رام شندے کے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیو سینا (شندے دھڑے) کے متعدد اراکین
اسمبلی شریک ہوئے۔ اس کے برعکس نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے قانون ساز، جن میں نائب
وزیر اعلیٰ اجیت پوار بھی شامل ہیں، اس دورے میں نظر نہیں آئے، حالانکہ این سی پی
مہایوتی اتحاد کا حصہ ہے۔
ہندوستھان
سماچار
-------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے