
ناگپور ، 14 دسمبر(ہ س)۔
مہاراشٹر
کے سرمائی اجلاس کے دوران راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس ) کی تاریخ سے
متعلق وزیر نتیش رانے کے بیان پر کانگریس کے سینئر لیڈر وجے وڈیٹیوار نے سخت ردعمل
ظاہر کیا ہے۔ اتوار کو انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے معاملے پر کانگریس کو مورد
الزام ٹھہرانے سے پہلے نتیش رانے کو اپنے سابقہ سیاسی کردار کا جائزہ لینا چاہیے۔
بی جے پی
کے وزیر نتیش رانے نے ایوان میں کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی نے
آر ایس ایس کی تاریخ کو منظر عام پر آنے سے روکے رکھا۔ اس پر جواب دیتے ہوئے وڈیٹیوار
نے کہا کہ جب نتیش رانے خود کانگریس میں شامل تھے تو انہوں نے اس تاریخ کو اجاگر
کرنے کی کوشش کیوں نہیں کی۔
ودھان
بھون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وڈیٹیوار نے کہا کہ اگر رانے اس موضوع پر اتنے
ہی سنجیدہ تھے تو انہیں اس وقت آواز اٹھانی چاہیے تھی جب وہ اور ان کے والد نارائن
رانے کانگریس حکومت میں وزارتی ذمہ داریاں سنبھال رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے
پی میں شامل ہونے کے بعد کانگریس کو نصیحت کرنا سیاسی موقع پرستی کے سوا کچھ نہیں۔
کانگریس
رہنما نے الزام لگایا کہ حکمراں مہایوتی اتحاد نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کو ایک سیکولر
تاثر دینے کے لیے دانستہ حکمت عملی اختیار کی ہے۔ وڈیٹیوار کے مطابق اس منصوبے کے
تحت این سی پی کے لیڈروں نے آر ایس ایس ہیڈکوارٹر کے دورے سے اجتناب کیا، جبکہ
دوسری جانب اقتدار میں رہنے کے لیے ہندوتوا کی حامی طاقتوں کے ساتھ ہم آہنگی
برقرار رکھی گئی۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے