
ستارا
، 14 دسمبر(ہ س)۔ ستارا ضلع کے ساوری گاؤں میں سرگرم ایک خفیہ ایم
ڈی منشیات فیکٹری کو پولیس نے بے نقاب کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ اس
کارروائی کے دوران تقریباً 115 کروڑ مالیت کا منشیاتی سامان ضبط کیا گیا اور مرکزی
ملزم وشال مور کے ساتھ سات افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس اس معاملے میں
منظم نیٹ ورک کے مختلف پہلوؤں کی جانچ کر رہی ہے۔
ممبئی
پولیس کرائم برانچ کے ڈپٹی کمشنر راج تلک روشن کے مطابق، اس کیس کی شروعات 9 دسمبر
کو ملنڈ ویسٹ میں ہوئی، جہاں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے پاس سے 136
گرام میفیڈرون ضبط کیا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں سامنے آنے والے شواہد نے پولیس کو
وشال مورے اور اس کے ساتھیوں تک پہنچایا۔
تحقیقات
کو آگے بڑھاتے ہوئے پولیس کو معلوم ہوا کہ ستارہ ضلع کی جاولی تحصیل کے ساوری گاؤں
میں ایم ڈی منشیات تیار کرنے والی ایک فیکٹری قائم ہے۔ اس اطلاع کے بعد ممبئی پولیس
نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ساوری گاؤں میں چھاپہ مارا۔ یہ آپریشن مسلسل چار دن تک
جاری رہا، جس کے دوران سات افراد کو گرفتار کیا گیا، جنہیں بعد میں ممبئی منتقل کر
دیا گیا۔
ایک تفتیشی
افسر نے بتایا کہ گرفتار شدہ افراد میں مختلف کرداروں سے وابستہ لوگ شامل ہیں، جن
میں فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور، تکنیکی عملہ، منشیات کی ترسیل میں ملوث افراد
اور مغربی بنگال و آسام سے تعلق رکھنے والے ڈیلر شامل ہیں۔ پولیس اب ان سے ان تمام
افراد کے بارے میں معلومات حاصل کر رہی ہے جو فیکٹری کو مالی مدد فراہم کرتے تھے
اور مہاراشٹر کے مختلف حصوں میں منشیات کی سپلائی میں شامل تھے۔
یہ
کارروائی پولیس انسپکٹر اتماجی ساونت کی قیادت میں انجام دی گئی، جس میں انسپکٹر
ارون تھوراٹ، اسسٹنٹ انسپکٹر شریکانت کارکر، سوہاس کھرمتے، امول مالی، رامداس کدم،
سب انسپکٹر سوپنل کالے اور مہیش شیلر شامل تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس کی تفتیش
ابھی جاری ہے اور آئندہ دنوں میں مزید انکشافات ہو سکتے ہیں۔
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے