150سے زائد کالجوں نے پریکٹیکل امتحانات نہیں لیے
علی گڑھ, 14 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ کے راجہ مہندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز کے لیےسمسٹر امتحانات شروع ہو چکے ہیں،مگر150؍سے زیادہ کالجوں نے ابھی تک پریکٹیکل امتحانات نہیں لیے ہیں ۔ اس بات کا انکشاف خود وائس چانسلر نے
150سے زائد کالجوں نے پریکٹیکل امتحانات نہیں لیے


علی گڑھ, 14 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ کے راجہ مہندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز کے لیےسمسٹر امتحانات شروع ہو چکے ہیں،مگر150؍سے زیادہ کالجوں نے ابھی تک پریکٹیکل امتحانات نہیں لیے ہیں ۔ اس بات کا انکشاف خود وائس چانسلر نے ایک جائزہ کے دوران کیا۔ انھوں نے نہ صرف امتحانی نظام پر بلکہ انتظامی جواب دیہی پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ متعلقہ کالج کے منتظمین کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں فوری طور پر پریکٹیکل امتحانات کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یونیورسٹی مختلف مضامین کے پریکٹیکل امتحانات کے انعقاد کی ذمہ داری متعلقہ کالجوں کو تفویض کرتی ہے۔ اس بار کالج کے منتظمین کوسمسٹر کے امتحانات سے قبل پریکٹیکل امتحانات منعقد کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ کالجوں نے من مانی کا مظاہرہ کیا اور امتحانات کا انعقاد نہیں کیا۔ اس سے ان طلباء کی اہلیت جنکے نمبر سمسٹر امتحانات میں شامل ہونے کے لیے پریکٹیکل امتحانات پر منحصر ہوتے ہیں ، انکے امتحانات دینے کی اہلیت اور نتائج کی صداقت مشکوک ہو گئی ہے۔ متعدد طلباء اور والدین کا کہنا ہے پریکٹیکل امتحانات کے انعقاد کے بغیرسیدھے تحریری امتحانات کا انعقاد نہ صرف غیر منصفانہ ہے بلکہ طلباءکا کیریئر بھی اثرانداز ہو سکتے ہیں۔ کچھ کالج ایسے ہیں، جنہوں نے کسی بھی مضمون کا پریکٹیکل امتحانات نہیں لیے ہیں، جبکہ دیگر نے کئی مضامین کے پریکٹیکل امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔ یونیورسٹی سے 370؍ سے زیادہ کالج منسلک ہیں۔ کنٹرولرامتحانات دھیریندر کمار نے بتایا کہ منتظمین کو خط جاری کیا گیا ہے، جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد بقیہ مضامین کے پریکٹیکل امتحانات منعقد کریں اور نمبرات کو یونیورسٹی پورٹل پر اپ لوڈ کریں تاکہ نتائج کا اعلان وقت پر ہو سکے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande