
حیدرآباد، 14 دسمبر (ہ س)۔تلنگانہ کے محکمہ سیول سپلائز نے واضح کیا ہے کہ ای۔کے وائی سی لازمی ہے اور اس عمل کو مکمل نہ کرنے والوں کا راشن کا کوٹہ روک دیا جائے گا۔حکام نے کئی بار ہدایت کی ہے کہ راشن کارڈ کے تمام ارکان اپنی قریبی راشن دکان پر جائیں ای۔پاس مشین پر بائیومیٹرک فنگر پرنٹس کے ذریعہ اپ ڈیٹ کروائیں۔ صرف ای۔کے وائی سی مکمل کرنے والے ہی راشن حاصل کر سکیں گے بصورت دیگر راشن فراہم نہیں کیاجائے گا۔محکمہ سیول سپلائز نے آخری تاریخ 31 دسمبرمقرر کی ہے، اس تاریخ تک ای۔کے وائی سی مکمل نہ کرنے والے راشن کارڈس رکھنے والوں کا راشن کا کوٹہ معطل کردیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق