برہمن سماج آئی اے ایس سنتوش ورما کے خلاف سڑکوں پر اترا، سی ایم ہاوس گھیراو کی کوشش، پولیس سے دھکا مکی ہوئی
بھوپال، 14 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے آئی اے ایس افسر سنتوش ورما کے برہمن سماج کی بیٹیوں پر دیے متنازعہ بیان کے بعد غصہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اس کو لے کر راجدھانی بھوپال میں اتوار کو برہمن سماج نے سنتوش ورما کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ
آئی اے ایس سنتوش ورما کے خلاف سڑکوں پر اترا برہمن سماج


بھوپال، 14 دسمبر (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے آئی اے ایس افسر سنتوش ورما کے برہمن سماج کی بیٹیوں پر دیے متنازعہ بیان کے بعد غصہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اس کو لے کر راجدھانی بھوپال میں اتوار کو برہمن سماج نے سنتوش ورما کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کو لے کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ صبح مظاہرین روشن پورہ چوراہے پر جمع ہوئے۔ نعرے بازی کرتے ہوئے سی ایم ہاوس کی طرف کوچ کیا۔ پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو دھکا مکی کرنے لگے۔ مشتعل مظاہرین روشن پورہ چوراہے پر پولیس کا محاصرہ توڑ کر بان گنگا چوراہے تک پہنچ گئے۔ یہاں بھی انہیں روکنے کے لیے بیریکیڈنگ کی گئی تھی، اس کے بعد بھی وہ لگاتار آگے بڑھنے کی کوشش کرتے رہے۔ صورتحال کو سنبھالنے کے لیے پولیس کو واٹر کینن کا استعمال کرنا پڑا۔

گوالیار کے ایڈووکیٹ انل مشرا کی قیادت میں مظاہرین، ورما کی فوری گرفتاری اور ملازمت سے برطرفی کی مانگ کر رہے تھے۔ وہ روشن پورہ چوراہے پر پولیس گھیرا بندی توڑتے ہوئے بان گنگا چوراہے تک پہنچ گئے۔ یہاں 4 لیئر کی بیریکیڈنگ کے باوجود آگے بڑھنے کی کوشش کرتے رہے۔ پولیس نے 3 بار وارننگ دی، پھر صورتحال سنبھالنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا۔ دھکا مکی کے دوران کئی بزرگ اور خواتین زخمی ہو گئیں۔ موقع پر موجود ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دی۔ کشیدہ حالات کے مد نظر اضافی پولیس فورس بلائی گئی۔ اس دوران مظاہرین آئی اے ایس سنتوش ورما کی فوری گرفتاری اور ملازمت سے برطرفی کیے جانے کی مانگ پر بضد رہے۔ انہوں نے حکومت اور انتظامیہ کے خلاف بھی کارروائی نہ کرنے کو لے کر جم کر نعرے بازی کی۔ مظاہرین کو گاڑیوں میں بھر کر پولیس راتی بڑ لے گئی۔ وہیں معاملے پر اے سی پی منیش بھاردواج کا کہنا ہے کہ برہمن سماج کے لوگوں نے میمورنڈم دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ راجدھانی بھوپال سمیت ریاست کے مختلف علاقوں میں سنتوش ورما کے خلاف کئی تنظیمیں مخالفت ظاہر کر چکی ہیں۔ تنظیموں کی مانگ ہے کہ ان پر ایف آئی آر درج ہو ساتھ ہی ان کی معطلی بھی ہونی چاہیے۔ اسی کو لے کر راجدھانی بھوپال میں برہمن سماج ایک بار پھر متحد ہوا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande