میسی ایونٹ تنازعہ: ارجن سنگھ نے 100 کروڑ روپے کے گھپلے کا الزام لگایا، ای ڈی کی تحقیقات کا مطالبہ
کولکاتہ، 14 دسمبر (ہ س)۔ یوا بھارتی اسٹیڈیم میں افراتفری کے بعد بی جے پی کے سابق ایم پی ارجن سنگھ نے بڑا الزام لگایا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ میسی ایونٹ میں تقریباً 100 کروڑ روپے کا گھپلہ ہوا ہے اور اس میں کچھ بڑے نام ملوث ہیں۔ اتوار کو ارجن سنگھ ن
میسی ایونٹ تنازعہ: ارجن سنگھ نے 100 کروڑ روپے کے گھپلے کا الزام لگایا، ای ڈی کی تحقیقات کا مطالبہ


کولکاتہ، 14 دسمبر (ہ س)۔

یوا بھارتی اسٹیڈیم میں افراتفری کے بعد بی جے پی کے سابق ایم پی ارجن سنگھ نے بڑا الزام لگایا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ میسی ایونٹ میں تقریباً 100 کروڑ روپے کا گھپلہ ہوا ہے اور اس میں کچھ بڑے نام ملوث ہیں۔

اتوار کو ارجن سنگھ نے الزام لگایا کہ کل، اسٹیڈیم سے آوازیں آئیں کہ 'ہم میسی کو دیکھنے آئے ہیں۔' میں یقینی طور پر کہہ سکتا ہوں کہ اسٹیڈیم کو پانچ روپے یا ایک روپے میں علامتی طور پر بک کیا گیا تھا لیکن اس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔لیکن اعتراض ایک جگہ ہے کہ جہاں عام لوگوں کوایک 10 روپے کی پانی کی بوتل 150 سے 200 روپے میں فروخت کی گئی ۔ ارجن نے آگے کہا، لوگ کہہ رہے ہیں کہ 100 کروڑ روپے ان لوگوں کو دیکھنے کے لیے خرچ کیے گئے جو میدان میں نظر آئے۔ کروڑوں روپے کا گھوٹالہ ہوا ہے۔ اس کے لیے فوری ای ڈی کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔ کیا معاہدہ ہوا، کیا معاہدے میں کوئی نقصان ہوا، اس کا انکشاف ہونا چاہیے۔

انہوں نے سوال کیا کہ ڈائریکٹر جنرل کو پریس کانفرنس درمیان میں ہی کیوں چھوڑنی پڑی۔ ڈائریکٹر جنرل نے جذباتی انداز میں بات کی، اور ہر کوئی سمجھ سکتا ہے۔ انہیں بولنے کے دو منٹ میں ہی پریس کانفرنس چھوڑنی پڑی۔

قابل ذکر ہے کہ میسی کو دیکھنے کے لیے کچھ لوگوں نے 4000 روپے، کچھ نے 8000 روپے اور کچھ نے 10000 روپے میں ٹکٹ خریدے تھے۔ لیکن افراتفری کی وجہ سے وہ میسی کو دیکھنے سے بھی قاصر رہے۔ لوگوں نے پولیس سے لے کر منتظمین تک سب کے خلاف غصے کا اظہار کیا۔ اسٹیڈیم کا ماحول میدان جنگ بن گیا۔ زبردست توڑ پھوڑ کی گئی اور سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

اس صورتحال میں ریاستی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل راجیو کمار نے رقم کی واپسی کی پیشکش کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande