علی گڑھ نگر نگم کی لاپرواہی سے راستہ بھٹک رہے لوگ
علی گڑھ،14 دسمبر (ہ س)۔ اگر آپکو شہر کی سڑکوں پر چلتے ہوئے اپنی منزل تک پہنچنے کا راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے تو خود پر بھروسہ کریں یاکسی سے پوچھیں۔ سمت کے نشانات کی پیروی کرتے ہوئے اگر آپ چلیں گے، ۔ بھٹکنے کا امکان ہے، وجہ یہ نشانیاں آپ کو صحی
علی گڑھ نگر نگم کی لاپرواہی سے راستہ بھٹک رہے لوگ


علی گڑھ،14 دسمبر (ہ س)۔

اگر آپکو شہر کی سڑکوں پر چلتے ہوئے اپنی منزل تک پہنچنے کا راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے تو خود پر بھروسہ کریں یاکسی سے پوچھیں۔ سمت کے نشانات کی پیروی کرتے ہوئے اگر آپ چلیں گے، ۔ بھٹکنے کا امکان ہے، وجہ یہ نشانیاں آپ کو صحیح سمت کی طرف اشارہ کرنے کے جائے غلط سمت کا اشارہ دے سکتے ہیں۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ نگر نگم کے ذریعہ لگائے گئے نشانات اکثر غلط سمت کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

رام گھاٹ روڈ پر دین دیال ہسپتال سے کوارسی بائی پاس تک جانے کے لیے کمشنری کی جانب مڑنے والے راستے پر سائڈ سائن بورڈلگا ہے، اسمیں یونیورسٹی دکھایا گیا ہے ۔ جبکہ سیدھے تالا نگری، ہردواگنج اور اترولی پہنچ جائیں گے، لیکن یونیورسٹی نظر نہیں آئے گی ،بائیں طرف مراد آباد لکھا ہے اور اسی سمت ایرپورٹ لکھا ہے، جبکہ بائیں جانے پر ہوائی اڈہ نہیں ملے گا۔کوارسی فارم چوراہے کے قریب جگہ، جسے کوارسی چنگی کہلاتی ہے، اسکے سامنے رام باغ کالونی بسی ہے،مگر یہاں کے سائن بورڈ پر رام وان چونگی لکھا ہے، یہاں کبھی بھی راموان ٹول نہیں رہاہے۔ اس طرح کی علامات دیگر مقامات پر بھی ہو سکتی ہیں۔نگر نگم نے پہلے مرحلے کے لیے رام گھاٹ روڈ، میرس روڈ، اے ایم یو روڈ کا انتخاب کیا ہے ، یہاں نشانات کی تنصیب کا کام شروع کیا گیا ہے۔سٹی کمشنرپریم پرکاش مینا نے بتایا کہ رام گھاٹ روڈ پر دو مقامات پر غلط نشانات لگ گئے ہیں، یہ اطلاع دو روز قبل ملی تھی۔ انکو تبدیل کیا جائے گا۔ اشارے لگانے میں احتیاط کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande