
علی گڑھ، 14 دسمبر (ہ س)۔
ہاتھرس ضلع کے باشندہ بائک شوروم مالک کے قتل کیس میں ملزم مہا منڈلیشورڈاکٹر پوجا شکن پانڈے اور انکے شوہر اور دو شوٹروں کے خلاف پولس نے گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کی ۔چاروں جیل میں ہیں تفصیلات کےمطابق ہاتھرس ضلع کے سکندر راؤ علاقے کے کچورا قصبے کے باشندہ ابھیشیک گپتا کو26؍ ستمبر کی دیر شام گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے والد اورچچا زاد بھائی کے ساتھ کھیر میں موٹر سائیکل کا شوروم بند کر واپس لوٹ رہے تھے۔ پولیس رپورٹس کے مطابق فائرنگ کرنے والے نے اسے بس میں سوار ہوتے ہوئے نشانہ بنایا۔
اس معاملے میں آل انڈیا ہندو مہاسبھا کی قومی سکریٹری اناپورنا بھارتی عرف ڈاکٹر پوجا شکن پانڈے اوران کے شوہر ہندو مہاسبھا کے ترجمان اشوک پانڈے کے نام سامنے آئے ہیں۔ اشوک پانڈے کو فوراً گرفتار کر جیل بھیج دیا گیا، جبکہ پوجا شکون پانڈے کی تلاش جاری تھی، پولیس نے روراوارعلاقے کے رہنے والے شوٹرفضل اور آصف کو گرفتار کر لیا تھا، اسکے بعد پوجا کو بھی گرفتارکرجیل بھیج دیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ