
علی گڑھ, 14 دسمبر (ہ س)۔
ضلع پنچایت دفتر نےجائیداد اور ممکنہ ٹیکس ادا ناکرنے پر رام گھاٹ روڈ پر واقع تالا نگری میں کئی فیکٹری مالکان کو آر سی سرٹیفکیٹ جاری کیے ہیں۔ یہ نوٹس گزشتہ جولائی سے مختلف تاریخ پر کاروباریوں کو جاری کیا گیا تھا، آر سی والے کاروباری اس معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کچھ نے ضلع پنچایت دفتر کے چیف آفیسر کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے۔ ان نوٹسوں کی تعداد50؍ بتائی جارہی ہے۔ علاقائی افسر، اتر پردیش انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق،اس طرح کی کارروائی کسی بھی محکمے کو اسکے دائرہ اختیار میں کسی قسم کا ٹیکس وصول کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ مزید بریہ کہ کوئی محکمہ فیکٹری آپریٹرز سے کوئی فیس نہیں لے سکتا۔ اگر ضلع پنچایت نے واجبات ادا نہ کرنےو الوں کو آر سی جاری کیا ہے تو ،یہ قواعد کے خلاف ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ