
علی گڑھ, 14 دسمبر (ہ س)۔
علی گڑھ شہر کی ہوا کا معیار ایک بار پھر خطرناک ہو گیا ہے۔ علیگڑھ میں اے کیو آئی 400 سے زائد ؍ کا ریکارڈ کیا گیا، جو کہ انتہائی خراب زمرے میں آتا ہے۔ کہرا اور آلودگی کا مجموعہ سے لوگوں کوآنکھوں میں جلن اور گلے میں خراش کی شکایت رہی۔شہر کے کوارسی، بائی پاس روڈ اور صنعتی علاقوں میں آلودگی کی سطح معمول سے زیادہ تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ؍ انتہائی باریک ذرات ہیں جو سیدھے پھیپھڑوں تک پہنچ کر سانس کی بیماریوں کو بڑھا سکتے ہیں۔ ہوا میں نامیاتی عناصر کی زیادہ مقدار سے سانس اور دل کے مریضوں کے لیے خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اسسٹنٹ انوائرمنٹ انجینئر فریش کمار نے کہا کہ ہوا کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے آلودگی والے ذرات اوپر اٹھنے کے بجائے زمین کے قریب جمع ہو جاتے ہیں، ساتھ ہی ٹھنڈ میں صبح، شام کے درجہ حرارت سے آلودگی میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔ جب درجہ حرارت گرتا ہے تو ایک الٹی تہہ بن جاتی ہے جسکی وجہ سے آلودگی فضا میں اوپر نہیں اٹھ پاتی اور پورے شہر پرا سموگ کی چادر بن جاتی ہے۔ جسکی وجہ سے آلودگی کی سطح بڑھ رہی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ