
فرخ آباد، 9 نومبر (ہ س)۔ اتر پردیش میں فرخ آباد کے قادری گیٹ تھانہ علاقہ میں دو بائک کے درمیان آمنے سامنے ٹکر میں دو نوجوان ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
شہر کوتوالی کے محلہ نونہائی کے رہنے والے راجن مشرا کا بیٹا سمبھو مشرا (24) اپنے دوست نشل اگنی ہوتری (35) ولد پردیپ کمار ساکن قادری گیٹ کے ساتھ بائک پر سوار تھا۔ دریں اثنا، قادری گیٹ تھانہ علاقے میں انوکھے لال مٹھائی کی دکان کے سامنے ڈیلیوری بوائے پروین (28) ولد کری سنگھ ساکن تروا کوٹھی فتح گڑھ کی موٹر سائیکل سے تصادم ہوگیا۔
تصادم اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار تینوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ راہگیروں کی مدد سے سبھی کو فوری طور پر لوہیا اسپتال لے جایا گیا۔ علاج کے دوران پروین کی موت ہوگئی۔ کچھ ہی دیر میں ڈاکٹروں نے سمبھو مشرا کو بھی مردہ قرار دے دیا۔ زخمی نشچل اگنی ہوتری کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انہیں لوہیا اسپتال سے کانپور میڈیکل کالج ریفر کر دیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ سٹی کوتوال راجیش پانڈے نے بتایا کہ پولیس تھانہ قادری گیٹ کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دے دی ہے اور دونوں کی لاشیں مردہ خانے میں رکھوا دی گئی ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی