کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار کی موت
بارہ بنکی، 9 نومبر (ہ س)۔ اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع کے کوٹھی تھانہ علاقے میں اتوار کی صبح تیز رفتار کار کی زد میں آکر بائک پر سوار ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ پولیس انسپکٹر سنتوش سنگھ نے بتایا کہ شعیب ولد اصغر علی اور شاکر، جو زید پور شہر کے رہنے وال
کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار کی موت


بارہ بنکی، 9 نومبر (ہ س)۔ اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع کے کوٹھی تھانہ علاقے میں اتوار کی صبح تیز رفتار کار کی زد میں آکر بائک پر سوار ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ پولیس انسپکٹر سنتوش سنگھ نے بتایا کہ شعیب ولد اصغر علی اور شاکر، جو زید پور شہر کے رہنے والے تھے، کوٹھی علاقے سے زید پور میں اپنے گھر جا رہے تھے کہ شیوالا کا پوروا گاؤں میں ایک مندر کے سامنے ایک تیز رفتار کار نے ان کی بائک کو ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور نوجوان کو تقریباً 20 میٹر تک گھسیٹا گیا۔ حادثہ دیکھ کر آس پاس کے لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور اہل خانہ اور پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی شعیب کو ایمبولینس میں کوٹھی کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے انکوائری رپورٹ تیار کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مردہ خانے بھجوا دیا۔ پولیس نے نامعلوم گاڑی اور اس کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande