جموں و کشمیر پولیس نے پاکستان میں مقیم دہشت گردوں کے گھروں پر چھاپے مارے
جموں،9 نومبر(ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ میں جموں و کشمیر پولیس نے آج مسلسل دوسرے روز بھی دہشت گردوں کے معاونین اور پاکستان میں مقیم دہشت گردوں کے کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری رکھیں۔ گزشتہ روز پولیس کی یہ کارروائیاں اُن مقامات پر انجام دی گئیں جہاں ح
Raids


جموں،9 نومبر(ہ س)۔

ضلع ڈوڈہ میں جموں و کشمیر پولیس نے آج مسلسل دوسرے روز بھی دہشت گردوں کے معاونین اور پاکستان میں مقیم دہشت گردوں کے کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری رکھیں۔ گزشتہ روز پولیس کی یہ کارروائیاں اُن مقامات پر انجام دی گئیں جہاں حالیہ تصادم ہوئے تھے یا جن کے دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈوڈہ، سندیپ مہتا نے بتایا کہ آج ضلع کے مختلف علاقوں میں 25 مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے گئے۔ یہ چھاپے اُن گھروں پر ڈالے گئے جن کا تعلق پاکستان میں سرگرم ڈوڈہ کے رہائشی دہشت گردوں سے بتایا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران اہم شواہد اور مشکوک مواد برآمد کیا ہے، جنہیں جانچ کے لیے قبضے میں لیا گیا ہے۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ پاکستان میں بیٹھے دہشت گرد اپنے اہل خانہ یا رشتہ داروں کے ذریعے دہشت گردانہ سرگرمیوں کو دوبارہ منظم کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

ایس ایس پی سندیپ مہتا نے واضح کیا کہ ڈوڈہ پولیس دہشت گردی کے کسی بھی عنصر کو برداشت نہیں کرے گی اور اس ناسور کو ابھرنے سے قبل ہی جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ہر ممکن کارروائی جاری رکھے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande