جموں و کشمیر پولیس نے دو ایس پی اوز کو نوکری سے برطرف کیا۔
جموں, 9 نومبر (ہ س)جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں دو خصوصی پولیس اہلکاروں (ایس پی اوز) کو دہشت گردوں سے روابط کے سنگین الزامات پر محکمۂ پولیس سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق برطرف کیے گئے اہلکاروں کی شناخت عبداللطیف اور محمد عباس کے
SSP


جموں, 9 نومبر (ہ س)جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں دو خصوصی پولیس اہلکاروں (ایس پی اوز) کو دہشت گردوں سے روابط کے سنگین الزامات پر محکمۂ پولیس سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق برطرف کیے گئے اہلکاروں کی شناخت عبداللطیف اور محمد عباس کے طور پر ہوئی ہے، جو قبل ازیں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے پر گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کٹھوعہ، ہوہیتا شرما نے شواہد کی بنیاد پر دونوں اہلکاروں کی خدمات فوری طور پر ختم کرنے کے احکامات جاری کیے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں اہلکار دہشت گردوں کو معاونت فراہم کرنے اور ان کی سرگرمیوں کو سہولت دینے میں ملوث تھے۔محکمہ پولیس نے اس کارروائی کو فورس کے اندر نظم و ضبط برقرار رکھنے اور دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کا تسلسل قرار دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande