لاری سے بائیک کے ٹکراجانے سے دونوجوان ہلاک
لاری سے بائیک کے ٹکراجانے سے دونوجوان ہلاک حیدرآباد ،7 نومبر (ہ س) ۔ بائیک کے لاری سے ٹکراجانے کے نتیجہ میں دونوجوان ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ آندھراپردیش کے ضلع باپٹلہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع گنٹور کے کوریٹاپاڈو سے تعلق رکھنے والے 21سالہ شیخ ر
لاری سے بائیک کے  ٹکراجانے سے دونوجوان ہلاک


لاری سے بائیک کے ٹکراجانے سے دونوجوان ہلاک

حیدرآباد ،7 نومبر (ہ س) ۔

بائیک کے لاری سے ٹکراجانے کے نتیجہ میں دونوجوان ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ آندھراپردیش کے ضلع باپٹلہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع گنٹور کے کوریٹاپاڈو سے تعلق رکھنے والے 21سالہ شیخ رضوان اور21 سالہ سی نانی، سوریالنکا بیچ جارہے تھے۔ تاہم بیچ کے بندہونے کے سبب وہ گنٹورواپس ہورہے تھے کہ چیرالہ سے گنٹورجانے والی لاری سے ان کی تیزرفتاربائیک ٹکراگئی۔

حادثہ اتنا شدید تھاکہ دونوں نوجوان برسرموقع ہی ہلاک ہوگئے۔حادثہ کی ویڈیوقریب میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اورلاشوں کوپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس مزید مصروف تحقیقات ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande