خانقاہِ مشیری تالس پورخرد کاعرسِ مبارک کامیابی کے ساتھ منعقد
علی گڑھ،7 نومبر (ہ س)۔ خانقاہِ مشیری تالس پورخرد متھرا بھائی پاس قینچی والا پل علی گڑھ میں حضرت علامہ حافظ قاری مشیر علیہ الرحمہ کے سالانہ تین روزہ عرسِ مبارک کا پُروقار انعقاد کیا گیا یہ عرس مبارک 5 نومبر سے شروع ہوکر 7 نومبر تک چلا۔ اس روحانی م
عرس میں شریک لوگ


علی گڑھ،7 نومبر (ہ س)۔

خانقاہِ مشیری تالس پورخرد متھرا بھائی پاس قینچی والا پل علی گڑھ میں حضرت علامہ حافظ قاری مشیر علیہ الرحمہ کے سالانہ تین روزہ عرسِ مبارک کا پُروقار انعقاد کیا گیا یہ عرس مبارک 5 نومبر سے شروع ہوکر 7 نومبر تک چلا۔ اس روحانی محفل میں بڑی تعداد میں علمائے کرام، حفاظ، قراء اور مریدینِ خانقاہ نے شرکت کی۔

عرسِ شریف کی محفل میں نعت و منقبت، ذکر و درود، اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف مقررین نے حضرت علامہ حافظ قاری محمد مشیر میاں رحمۃ اللہ علیہ کی علمی و دینی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کے کارناموں کو یاد کیا۔مولانا منور حسین نیازی،حافظ قاری لئیق احمد،مولانا مناظر علی،دلشیر احمد نے اصلاح معاشرہ کے عنوان پر تقاریر پیش کی اور سما ج میں پھیلی ہوئی برائیوں کو دور کرنے کے لئے تعلیم کی طرف راغب ہونے کی اپیل کی ساتھ ہی مشیر میاں کی زندگی پر روشنی ڈالی۔غورطلب ہے کہ محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔

علماء و مشائخ نے اصلاحِ معاشرہ، اتحادِ ملت اور اتباعِ سنت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اختتام پر فاتحہ خوانی، صلوٰۃ و سلام اور عالمِ اسلام میں امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔آخر میں خانقاہِ مشیری کے سجادہ نشین محمد حسین میاں مشیری بھی موجود رہے اور انھوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا،حافظ محمد عارف نے دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ امتِ مسلمہ کو اتفاق و اتحاد عطا فرمائے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande