دہلی ایئرپورٹ پر اے ٹی سی میں آئی تکنیکی خرابی کا بھوپال میں بھی اثر، ایک سے ڈیڑھ گھنٹے لیٹ پہنچی فلائٹ
بھوپال، 7 نومبر (ہ س)۔ ملک کی راجدھانی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعہ کی صبح ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم (اے ٹی سی) میں آئی بڑی تکنیکی خرابی کا اثر مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے راجا بھوج ہوائی اڈے پر بھی دیکھا گیا۔ دہلی سے ا
دہلی ایئرپورٹ پر اے ٹی سی میں آئی تکنیکی خرابی کا بھوپال میں بھی اثر، ایک سے ڈیڑھ گھنٹے لیٹ پہنچی فلائٹ


بھوپال، 7 نومبر (ہ س)۔

ملک کی راجدھانی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعہ کی صبح ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم (اے ٹی سی) میں آئی بڑی تکنیکی خرابی کا اثر مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے راجا بھوج ہوائی اڈے پر بھی دیکھا گیا۔ دہلی سے آنے والی پرواز یہاں مقررہ وقت سے ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے پہنچی، جس کے سبب مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

معلومات کے مطابق، انڈیگو کی باقاعدہ پرواز نمبر 6 ای 602 دہلی سے پرواز کر کے صبح 7.45 بھوپال پہنچتی ہے، لیکن جمعہ کو یہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے یعنی 9.10 بجے بھوپال پہنچی۔ اسی طرح، دوپہر 12.05 بھوپال پہنچنے والی ایئر انڈیا کی پرواز نمبر اے آئی 1723 دوپہر 1.05 بجے پہنچی۔ اس کے علاوہ، انڈیگو کی ایک اور پروازجو دوپہر 1.05 بھوپال پہنچنے والی تھی، خبر لکھے جانے تک بھوپال نہیں پہنچی ہے۔

اس سلسلے میں بھوپال ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام پروازوں کی ریئل ٹائم ٹریکنگ کی جا رہی ہے۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایئرلائن کی ویب سائٹ یا کسٹمر کیئر سے معلومات لیتے رہیں۔ بھوپال ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر رام جی اوسوستھی نے بتایا کہ صبح کی ایک پرواز دیر سے آئی ہے۔ باقی پروازوں کے آنے کے بعد ہی واضح ہو سکے گا کہ تاخیر کا اثر آگے بھی جاری رہے گا یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی ایئرپورٹ پر تکنیکی خرابی کی وجہ سے پروازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے اوقات میں تبدیلی آ رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande