
حیدرآباد، 7 نومبر (ہ س) ۔
شہرکے راجندرنگرعلاقہ میں منشیات استعمال کرنے سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔اطلاع کے مطابق 28 سالہ علی،جوموبائل ٹیکنیشن کے طورپرکام کرتا تھا،نے اپنے دوستوں کے ساتھ رات کے وقت حد سے زیادہ مقدارمیں منشیات لی جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہو گئی۔ اسی دوران،راجندرنگرمیں ایس اوٹی پولیس نے ایک منشیات فروخت کرنے والے گروہ کوگرفتارکیا۔پولیس کے مطابق،تین افرادکوبنگلورو سے حیدرآباد بس کے ذریعہ منشیات اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا، جبکہ تین دیگر گاہکوں کو بھی حراست میں لیا گیا۔ان کے قبضہ سے 17 گرام ایم ڈی ایم اے ڈرگ برآمد کی گئی۔۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق